پاکستانی سٹار گلوکارہ سے متعلق کچھ عرصہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ انکا عاصم اظہر کے ساتھ ریلیشن تھا اور اب انکا بریک اپ ہو گیا ہے۔ اس وقت عاصم اظہر کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ترینڈ بھی چلتا رہا جبکہ کئی لوگوں نے آئمہ بیگ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم اس وقت نہ تو عاصم اظہر نے کوئی بیان دیا اور نہ ہی آئمہ بیگ کی جانب سے کوئی وضاحت کی گئی تاہم اب آئمہ بیگ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں فینز نے گلوکارہ سے ان کی آنے والی البم سمیت کئی چیزوں کے ھوالے سے دلچسپ سوالات پوچھے جن کا گلوکارہ نے جواب دیا۔ ایک فین نے آئمہ بیگ سے سوال کیا کہ کیا آپ نے گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے؟ فین کے اس سوال پر گلوکارہ نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ عاصم اظہر تو میرے بھائیوں جیسا ہے۔ ایک دوسرے فین نے گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر سے متعلق رائے جاننی چاہی جس پر آئمہ بیگ نے انہیں اپنی چھوٹی بہن قرار دے دیا۔
ایک فین نے ان سے پوچھا کہ آپکا کرش کون ہے تو آئمہ بیگ نے جواب دیا کہ سجل علی پر مجھے کرش ہے۔