بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے کہا ہے اب وہ کسی فلم میں کام نہیں کریں گے۔ رنبیر کپور کی نئی فلم اینیمل دسمبر 2023 میں رلیز ہونے جا رہی ہے، رنبیر آج کل فلم کی پروپوشن میں مسروف ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کالنگ ایپ زوم پر اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بیٹی کی پیدائش سے اب تک کاموں میں مصروف رہا ہوں اس لیے بیٹی اور بیوی کو وقت نہیں دے سکا اس لیے اینیمل کی ریلیز کے بعد فلموں میں کام نہیں کروں گا۔
وضح رہے کہ 14 اپریل 2022 کو رنبیر کی عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس کے بعد 6 نومبر 2022 کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام راہا رکھا گیا ہے۔ رنبیر نے کہا ہے کہ اب بیٹی بڑی ہو رہی ہے، وہ سب کو پہچاننے لگی ہے اور اسے میری ضرورت ہے، مجھے بہت صحیح وقت پر چھٹیاں ملیں ہیں، آئندہ 6 ماہ تک اور کوئی کام نہیں کروں گا اور پان سارا وقت بیٹی اور اہلیہ کو دوں گا۔
خیال رہے کہ رنبیر اور عالیہ نے ابھی تک اپنی بیٹی راہا کا چہرہ دنیا کے سامنے واضح نہیں کیا اور اب میاں بیوی نے ایک ساتھ کام کاج چھوڑ کر فیملی کو ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رنبیر کپور کو اپنی آنے والی فلم اینیمل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور وہ آج کل فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم اینیمل کا ٹریلر دیکھیں: