گزشتہ روز علیزہ سحر کی ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں علیزہ سحر ہینڈ فری لگا کر کسی شخص کے ساتھ ویڈیو کال کر رہی تھیں اور اس دوران انہوں نے قابل اعتراض حرکات کیں جو کہ دوسرے شخص نے سکرین ریکارڈ کر لیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ویڈیو کس وقت کی البتہ یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور واٹس ایپ گروپس اور قابل اعتراض مواد شئیر کرنے والی ویب سائٹس پر اپلوڈ کر دی گئی۔
اب تک اس حوالے سے علیزہ سحر کا کوئی بیان تو سامنے نہیں آیا تاہم ان کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ گھر میں موجود ہیں اور انتہائی رنجیدہ ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی خاتون علیزہ سحر کو دلاسہ دے رہی ہیں اور اسے صبر کی تلقین کر رہی ہیں۔
یوٹیوبر اسامہ ارشد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے دوست عامر عباس کا علیزے سحر کے خاندان کے ساتھ قریبی تعلق ہے، عامر نے علیزے کے بھائی سے ٹیلیفون پر بات کی ہے اور علیزہ سحر کے بھائی نے اپنی بہن کی خودکشی کی خبروں کی تردید کی ہے اور انکا کہنا تھا کہ یہ بالکل جھوٹی خبر ہیں، علیزے بالکل ٹھیک ہے اور اس نے خودکشی کی کوشش نہیں کی۔