پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے گلوکار چاہت فتح علی خان کے منز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے جاری کردہ ترانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہت فتح علی خان نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کردیا ہے جو پاکستان میں کافی مقبول ہورہا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے ’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ ترانہ ریلیز کیا ہے۔
اس گانے پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر بھی خاموش نہ رہ سکے۔ علی ظفر نے کہا کہ "یہ نہیں ہوسکتا، چاہت فتح علی خان نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے، یہ بالکل بھی اچھی بات نہیں ہے، چاہت صاحب کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ میں اپنی پرفارمنس سے فارغ ہوکر اسٹوڈیو جاؤں گا اور وہاں خود کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے ترانہ تیار کروں گا”۔
یہ ایک مزاق تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ جاری کیا گیا جس میں بالی وڈ سٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے۔ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی اور شائقین نے اس ترانے پر تنقید بھی کی۔
کچھ شائقین نے نامور گلوکار علی ظفر سے کہا کہ ورلڈ کپ کا ترانہ وہ بنائیں۔ مداحوں کی فرمائش پر اب علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ علی ظفر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس کے تحت میں آپ کے ساتھ مل کر ایک ترانہ تیار کرسکتا ہوں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…