ہانیہ عامر کا باربی ڈول جیسا نیا انداز، سوشل میڈیا پر دھوم
لاہور: پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اور شوبز انڈسٹری کی چمکدار ستارہ، ہانیہ عامر نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو اپنے نئے فوٹو شوٹ سے حیران کر دیا ہے۔ ہانیہ کی دلکش اور منفرد شخصیت نے ان کے حالیہ فوٹو شوٹ کو بے حد مقبول بنا دیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
پاکستان کے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں مقبول اور جذب نظر اداکارہ ہانیہ عامر نے حال میں ہی اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ایک نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔ اس فوٹو شوٹ میں ہانیہ گلابی رنگ کے دلکش لباس میں نظر آئیں، جس نے ان کی چلبلی اور معصوم شخصیت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
ان کی تازہ ترین تصاویر میں ہانیہ کسی حقیقی باربی ڈول کی مانند دکھائی دے رہی ہیں، جس نے مداحوں کے دلوں کو جیت لیا ہے۔ ان کا یہ دلکش انداز نہ صرف ان کے فالوورز بلکہ شوبز انڈسٹری کی دیگر مشہور اداکاراؤں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے پسند کیا ہے اور تعریفی تبصروں کی بھرمار ہے۔ مداحوں کی جانب سے ہانیہ کی خوبصورتی اور اسٹائل کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ان کے نئے فوٹو شوٹ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنے نئے فوٹو شوٹ میں نہ صرف خوبصورتی کا مظاہرہ کیا بلکہ انہوں نے فیشن کی دنیا میں بھی اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔
اداکارہ کی یہ تصاویر ان کی فیشن سینس اور ماڈلنگ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا ہے۔
سعودی عرب نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دے…
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں مسترد راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت…
وفاقی حکومت نے بچوں کے لیے فیملی پنشن کی عمر 21 سال تک محدود کردی وفاقی حکومت نے فیملی پنشن…
دنیا کی 10 طاقتور ترین فضائی افواج میں پاکستان کا نمبر کتنا؟ کراچی:کسی بھی ملک کی دفاعی طاقت میں مضبوط…
رات کو جلدی سونے کی عادت کے حیرت انگیز فوائد بالغ افراد کے لیے روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کی…
ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی ملتان:ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میں…