Categories: انٹرٹینمنٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز ہونے سے قبل مشکلات کا شکار

دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز ہونے سے قبل مشکلات کا شکار

ممبئی: پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” جس میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا، عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد بھارت میں ریلیز ہونے کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن حالیہ اطلاعات کے مطابق بھارت میں کچھ گروپس کے احتجاج کے باعث اس کی ریلیز غیر یقینی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستانی فلم کی بھارت میں نمائش پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فلم کی ریلیز کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مراٹھا نونرمن سینا (MNS) کے صدر امے کھوپکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم بھارت میں کسی پاکستانی فلم یا فنکار کو قبول نہیں کریں گے،اگر فلم ریلیز کی گئی اس کے خلاف شدید احتجاج ہو گا۔
” انہوں نے مزید کہا، "اگر فلم ریلیز کی گئی تو اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کا احترام ہے۔ "جب ہماری فوجیں سرحدوں پر جانیں دے رہی ہیں تو ہمیں پاکستانی اداکاروں کی ضرورت کیوں؟ کیا بھارت میں ٹیلنٹ کی کمی ہے؟”

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2016 میں اُڑی حملے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں پر کام کرنے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

فواد خان اور ماہرہ خان پہلے ہی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔ فواد خان نے 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ میں کام کیا جبکہ ماہرہ خان نے 2017 میں فلم ’رئیس میں کنگ خان شاہ رخ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
"دی لیجنڈ آف مولا جٹ” 1979 کی کلاسک پاکستانی فلم کا ری میک ہے، جس میں مولا جٹ اور اس کے حریف نوری نٹ کی دیرینہ دشمنی کی داستان کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ فلم 13 اکتوبر 2022 کو پاکستان میں ریلیز کی گئی تھی۔

web

Recent Posts

سعودی عرب نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دے…

9 گھنٹے ago

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں مسترد

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں مسترد راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت…

9 گھنٹے ago

وفاقی حکومت نے بچوں کے لیے فیملی پنشن کی عمر 21 سال تک محدود کردی

وفاقی حکومت نے بچوں کے لیے فیملی پنشن کی عمر 21 سال تک محدود کردی وفاقی حکومت نے فیملی پنشن…

9 گھنٹے ago

دنیا کی 10 طاقتور ترین فضائی افواج میں پاکستان کا نمبر کتنا؟

دنیا کی 10 طاقتور ترین فضائی افواج میں پاکستان کا نمبر کتنا؟ کراچی:کسی بھی ملک کی دفاعی طاقت میں مضبوط…

9 گھنٹے ago

رات کو جلدی سونے کی عادت کے حیرت انگیز فوائد

رات کو جلدی سونے کی عادت کے حیرت انگیز فوائد بالغ افراد کے لیے روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کی…

10 گھنٹے ago

ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی ملتان:ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میں…

10 گھنٹے ago