فلم ساز مرد اداکاروں کے معاوضوں میں کمی کریں :کرن جوہر
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فلموں کے لیے مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کر دیا ہے۔
بھارتی چینل کے پینل گفتگو میں کرن جوہر نے کہا کہ وہ دیگر فلم سازوں پر بھی زور دیں گے کہ مرد اداکاروں کے معاوضے میں کمی کریں۔ انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ میں صرف 6 بڑے ہیروز ہیں جنہیں اکثر کاسٹ کیا جاتا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ نئے اداکاروں کو بھی مواقع فراہم کیے جائیں۔
کرن جوہر نے وضاحت کی کہ ان کی کم بجٹ کی فلم ’’کل‘‘ میں کام کرنے سے بڑے اداکاروں نے انکار کر دیا۔ مشہور اداکار اس قدر معاوضہ مانگ رہے تھے جتنا کہ پوری فلم کا بجٹ تھا۔ فلم ’’کل‘‘ کا بجٹ 40 کروڑ بھارتی روپے تھا، اور اداکار اپنا معاوضہ بھی 40 کروڑ روپے طلب کر رہے تھے۔ کرن جوہر نے ان سے کہا کہ کیا وہ گارنٹی دے سکتے ہیں کہ فلم 120 کروڑ روپے کمائے گی؟ انہوں نے بتایا کہ نئے اداکار بھی بھاری معاوضہ مانگتے ہیں مگر کردار کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے اور رسک لینے پر آمادہ نہیں ہوتے۔
دوسری جانب، فلم ساز زویا اختر نے بھی اس صورتحال پر تنقید کی اور کہا کہ مرد اداکار یا ہیرو فلم کے بجٹ کا 70 فیصد اپنے معاوضے کی صورت میں لے جاتے ہیں، جو کہ ایک قابل تشویش بات ہے۔ ان کے مطابق، اس صورتحال کو بدلنے کی ضرورت ہے اور فلم سازوں کو چاہیے کہ وہ اداکاروں کے معاوضے کم کر کے ٹیکنیکل اسٹاف کو بہتر معاوضے فراہم کریں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…