Categories: انٹرٹینمنٹ

دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں نعت، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں نعت، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

پنجابی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے حالیہ دنوں میں اپنے کانسرٹ اور مداحوں کے ساتھ خوشگوار لمحے شیئر کیے ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر ایک ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا جس میں دلجیت نے اپنے کانسرٹ کے دوران صوفی کلام پیش کیا، جس کا عنوان تھا: "اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا، جو کرم مجھ پہ میرے نبی ﷺ نے کیا”۔ اس ویڈیو نے مسلمان مداحوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی اور بہت سے لوگ دلجیت کی اس انتخاب سے متاثر نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ اپنے مداحوں سے نہ صرف تحائف وصول کر رہے ہیں بلکہ ان کے ساتھ گفتگو بھی کر رہے ہیں۔ لیکن جس چیز نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی وہ دلجیت کی پوسٹ پر لگا ہوا یہ صوفی کلام تھا، جس میں نبی ﷺ کی شان میں عقیدت پیش کی گئی تھی۔ انسٹاگرام پر اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں دلجیت کے مسلمان مداحوں نے ان کی اس سانگ چوائس کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔

دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں اپنے ‘دلومیناتی ٹور چیپٹرپیرس’ کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے کانسرٹس کی ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ اس سے قبل ایڈ شیران کی غیر متوقع آمد نے بھی دلجیت کے کانسرٹ میں مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ دلجیت کے کانسرٹس کی ٹکٹس منٹوں میں فروخت ہو جاتی ہیں، اور ان کے ہر شو میں ہزاروں شائقین شرکت کرتے ہیں۔

دلجیت کا انڈیا ٹور 26 اکتوبر سے شروع ہو چکا ہے، جس کا آغاز دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے ہوا۔ اس کے بعد وہ بھارت کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اپنے کانسرٹس کریں گے جن میں حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پونے، کولکتہ، بینگلور، اندور، چندی گڑھ اور گوہاٹی شامل ہیں۔

web

Recent Posts

دنیا میں سب سے زیادہ وقت کام کرنے والا ملک کونسا ہے؟

دنیا میں سب سے زیادہ وقت کام کرنے والا ملک کونسا ہے؟ دنیا بھر میں کام کرنے کے دورانیے مختلف…

5 گھنٹے ago

پارلیمان کی قانون سازی سپریم کورٹ سے بالاتر ہے: اعظم نذیر تارڑ

پارلیمان کی قانون سازی سپریم کورٹ سے بالاتر ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ…

5 گھنٹے ago

لبنان میں اسرائیلی حملے سینکڑوں شہید، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

لبنان میں اسرائیلی حملے؛ سینکڑوں شہید، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ اسرائیلی فوج کی لبنان پر ہولناک بمباری سے خواتین اور…

6 گھنٹے ago

روزانہ 8 گھنٹے سوئیں اور 10 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں

روزانہ 8 گھنٹے سوئیں اور 10 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں نئی دہلی:کہا جاتا ہے کہ جو سوتا ہے، وہ کھوتا…

9 گھنٹے ago

انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کے لئے کمپنی کا بڑا اعلان

انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کے لئے کمپنی کا بڑا اعلان واشنگٹن :امریکی نجی خلائی تحقیقاتی کمپنی سپیس ایکس نے…

9 گھنٹے ago

جسٹس منیب اختر کی برطرفی پر جسٹس منصور کا احتجاج

جسٹس منیب اختر کی برطرفی پر جسٹس منصور کا احتجاج اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ…

10 گھنٹے ago