دلجیت کے دہلی کنسرٹ کے ٹکٹ دو منٹ میں فروخت
نئی دہلی:بالی وڈ سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے عالمی سطح پر مقبول ’دل-لومیناٹی‘ ٹور نے اب بھارت کا رخ کیا ہے، جہاں شائقین کا جوش عروج پر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دہلی میں ہونے والے کنسرٹس کے ٹکٹ محض دو منٹ میں فروخت ہوگئے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دلجیت کے مداح ان کے شوز کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔
جمعرات کو ٹکٹوں کی فروخت کے آغاز پر گولڈ کیٹیگری (فیز 3) کے ٹکٹ 12,999 روپے جبکہ فین پِٹ کیٹیگری کے ٹکٹ 19,999 روپے میں دستیاب تھے، جو فوراً فروخت ہوگئے۔ بھارت کے دیگر شہروں میں سب سے کم قیمت ٹکٹ حیدرآباد میں سلور (فیز 1) کیٹیگری کے تھے، جن کی قیمت 3,299 روپے تھی۔
سارے گاما انڈیا کے بزنس ہیڈ، جنمجے سہگل، نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک 1.5 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور ان کی توقع ہے کہ اس کنسرٹ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔ دہلی میں ہونے والے شو کے لیے ایک خاص سیٹ اپ تیار کیا جا رہا ہے، جو بھارت میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
دلجیت کا بھارت میں یہ ٹور 26 اکتوبر سے شروع ہوگا، اور وہ دہلی سمیت چندی گڑھ، پونے، اندور، کولکتہ، بنگلورو، احمد آباد، گواہاٹی، لکھنؤ، اور حیدرآباد میں پرفارم کریں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…