سعدیہ امام نے اپنی شادی پر کسٹمر کا جوڑا کیوں پہنا؟ دلچسپ کہانی سامنے آئی
سعدیہ امام نے اپنی شادی پر کسٹمر کا جوڑا کیوں پہنا؟ دلچسپ کہانی سامنے آئی
اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا تیار ہوتے وقت جل گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اپنی شادی کے موقع پر کسی اور کا جوڑا پہننا پڑا۔ سعدیہ امام نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کپڑوں کا کام کرتی تھیں اور شادی کے جوڑے پر کام ہو رہا تھا، کہ اس دوران شاٹ سرکٹ کے باعث پورا کارخانہ جل گیا اور ان کا شادی کا جوڑا بھی اس حادثے کی زد میں آ گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جوڑا ان کی والدہ کے پسندیدہ رنگ کا تھا اور انہیں اس نقصان پر بے حد افسوس ہوا۔ سعدیہ امام نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا تیار کر کے دیا تھا جو اس لڑکی نے اپنی شادی پر پہننا تھا۔ سعدیہ امام نے کہا کہ انہوں نے کسٹمر سے اس جوڑے کی تصویر مانگی تاکہ ویسا ہی نیا جوڑا بنوا سکیں، جس پر اس لڑکی نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں کیونکہ میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے۔
اداکارہ سعدیہ امام نے کہا کہ اس طرح انہوں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا اور بعد میں اس کسٹمر کے لیے ویسا ہی نیا جوڑا تیار کروا کر دے دیا۔
جاپان کی معروف پیش گو ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپان کی بابا وانگا" کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جولائی…
کراچی کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور…
اسلام آباد: پاکستان کی سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل…
پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں جدت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے کیونکہ Hyundai Nishat Motors نے حال…
بین الاقوامی مارکیٹ میں توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد اور صارفین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے،…
بنگلورو (بھارتی میڈیا رپورٹ) – بھارت کے شہر بنگلورو میں جمعے کی شب دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا…