غیر ملکی زبانیں سیکھنے سے پہلے اردو پر عبور حاصل کریں:حنا خواجہ بیات
لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے حالیہ دنوں میں اردو زبان کی ناواقفیت پر فخر کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے لیے یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ وہ اپنی قومی زبان سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کمنٹ میں اداکارہ نے واضح طور پر کہا کہ پاکستانی شہریوں کو غیر ملکی زبانیں سیکھنے سے پہلے اپنی قومی زبان، اردو، پر عبور حاصل کرنا چاہیے۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ اردو زبان ہماری شناخت اور ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے، اور اسے چھوڑنے کا مطلب اپنی جڑوں سے دور ہونا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف زبانیں سیکھنا اہم ہے، لیکن اپنی قومی زبان سے واقفیت ہونا اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ لوگ جو اردو زبان کو اہمیت نہیں دیتے اور اس پر فخر کرتے ہیں کہ انہیں اردو نہیں آتی، دراصل اپنی شناخت کو کھو رہے ہیں۔ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ہر زبان کے صحیح لب و لہجہ اور تلفظ سیکھنے کے لیے، سب سے پہلے اس زبان کے الفاظ کا ذخیرہ جمع کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی زبان چھوڑ کر غیر ملکی زبانیں اپنانا ایک نقلی اور بے معنی اقدام ہے، اور جو لوگ یہ کرتے ہیں وہ اپنی اصلیت اور ثقافت سے دور ہو جاتے ہیں۔ اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی قومی زبان پر فخر کرنا چاہیے اور اسے مضبوطی سے اپنانا چاہیے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…