کالا جادو یا بدنامی؟ ریا چکرورتی کی دردناک داستان
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریا چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کی زندگی میں زبردست تبدیلیاں رونما ہوئیں، اور اب لوگ انہیں کالا جادو کرنے والی چڑیل سمجھتے ہیں۔ سشمیتا سین کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریا نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کو شیئر کیا، جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور ان کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کیا۔
ریا چکرورتی کا کہنا تھا کہ سشانت کی موت کے بعد انہیں فلموں میں کام نہیں ملتا اور لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ مذاق میں بھی کہہ دیں کہ ان کے پاس سپر پاورز ہیں تو لوگ انہیں کالا جادو کرنے والی چڑیل سمجھنے لگتے ہیں۔ اس بدنامی نے نہ صرف ان کے کیریئر کو نقصان پہنچایا بلکہ ان کی ذاتی زندگی کو بھی متاثر کیا ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا چکرورتی کو منشیات کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سشانت کے چاہنے والوں اور ان کے خاندان نے ریا پر سنگین الزامات عائد کیے، اور انہیں سشانت کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
حال ہی میں، ریا نے انسٹا گرام پر ایک پرومو ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مشہور بھارتی رئیلیٹی شو "ایم ٹی وی روڈیز” میں واپسی کا اعلان کیا۔ اس پرومو میں ریا نے طنزیہ لہجے میں کہا، "آپ کو کیا لگا میں واپس نہیں آؤں گی؟ ڈر جاؤں گی؟ ڈرنے کی باری کسی اور کی ہے۔” یہ بیان ان کے خلاف تنقید کرنے والوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا کہ وہ اب بھی مضبوطی سے کھڑی ہیں۔
ریا کی پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ راجپوت نے ایک ایکس پوسٹ کی جس میں انہوں نے کسی کا نام یا ذکر کیے بغیر کہا، "تم کیوں ڈرو گی؟ تم ایک طوائف تھیں، ہو اور ہمیشہ رہو گی، سوال تو یہ ہے کہ تمہیں استعمال کرنے والے کون ہیں؟” اس ٹوئٹ کے بعد سشانت کے چاہنے والوں نے ریا کے خلاف کمنٹس کیے اور پریانکا کی حمایت کی۔
20 جون 2022 کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس وقت سے لے کر اب تک، اس کیس نے بھارتی میڈیا اور عوام میں شدید جذبات اور تنازعات کو جنم دیا ہے۔ تفتیشی افسران نے ریا چکرورتی کو اس کیس میں مشکوک قرار دے کر حراست میں لیا تھا، جس کے بعد سے ریا کی زندگی میں تلخیاں بڑھتی چلی گئیں
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…