اگر بندوق کے نشانے پر تھے تو کیمرے کیوں چھپائے گئے؟ ژالے سرحدی کا خلیل الرحمان سے سخت سوال
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے حالیہ دنوں میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہونے والے ہنی ٹریپ اسکینڈل پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے اور ان سے کئی تلخ سوالات پوچھے ہیں۔
ژالے سرحدی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے خلیل الرحمان قمر کی لیک شدہ ویڈیوز اور اس اسکینڈل کے دیگر پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نازیبا ویڈیوز بندوق کے زور پر بنائی گئیں، جبکہ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج بھی یہی کہہ رہی ہیں کہ انہیں اس کام کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔
ژالے سرحدی نے سوال اٹھایا کہ اگر دونوں کے سر پر بندوقیں تھیں، تو ہمیں ویڈیوز میں وہ بندوقیں نظر کیوں نہیں آئیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ اگر خلیل صاحب کے سر پر بندوق تھی تو ویڈیوز صاف کیوں نہیں تھیں اور انہیں خفیہ کیمروں سے کیوں فلمایا گیا؟
انہوں نے کہا کہ عام طور پر اغواکار تاوان کے لیے صاف ویڈیوز بناتے ہیں اور سیدھا کہتے ہیں کہ پیسے دو ورنہ ہم قتل کر دیں گے، لیکن خلیل الرحمان قمر کی لیک شدہ ویڈیوز سے ایسا کچھ بھی ظاہر نہیں ہو رہا۔
یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر حالیہ دنوں میں ایک ہنی ٹریپ اسکینڈل کا نشانہ بنے تھے، جس میں انہیں تاوان دیکر رہا کیا گیا تھا۔ اس کیس کے مرکزی ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز کا انکشاف کیا تھا، جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ کمرے میں سگریٹ پی رہے تھے، جبکہ دوسری ویڈیو میں انہیں نازیبا حالت میں دکھایا گیا۔
یہ اسکینڈل خلیل الرحمان قمر کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہے اور ان کی شخصیت کے بارے میں مختلف سوالات نے جنم لیا ہے۔ اس واقعے نے میڈیا اور عوامی حلقوں میں بھی کافی بحث کو جنم دیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…