بھارت میں ٹرینڈ کرنے والا پاکستانی ڈراما’کبھی میں کبھی تم‘ کی دھوم
پاکستانی ڈراما سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ اپنی منفرد اور دلکش کہانی کی بدولت نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ یہ ڈراما فہد مصطفیٰ کی 10 سال بعد ڈراموں کی دنیا میں واپسی کا سبب بنا اور ان کی اس واپسی نے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔
ڈرامے میں فہد مصطفیٰ نے ‘مصطفیٰ’ نامی ایک لا ابالی اور منفرد کردار نبھایا ہے، جو پاکستانی ڈراموں میں عموماً دیکھے جانے والے روایتی مرد کرداروں سے کافی مختلف ہے۔ ان کی اداکاری نے نہ صرف پاکستانی ناظرین کو متاثر کیا بلکہ بھارتی شائقین نے بھی ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ ہانیہ عامر، جو ڈرامے میں ‘شرجینا’ نامی ایک ہونہار لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی اور فہد مصطفیٰ کی جوڑی نے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔
‘کبھی میں کبھی تم’ کی کہانی معروف مصنفہ فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، جبکہ ہدایتکاری کے فرائض بدر محمود نے سر انجام دیے ہیں۔ پروڈیوسرز میں فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی شامل ہیں۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے علاوہ عماد عرفانی، زینب مظہر، مایا خان، جاوید شیخ، اور بشریٰ انصاری جیسے نامور فنکار شامل ہیں۔
ڈراما سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو چکا ہے۔ خاص طور پر اس ڈرامے کی 11ویں قسط نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی ہے اور صرف ایک دن میں 6.5 ملین ویوز حاصل کیے ہیں۔ یہ قسط پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول ہوئی اور دونوں ممالک میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے علاوہ، بنگلادیش میں بھی یہ ڈراما خوب مقبول ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘کبھی میں کبھی تم’ بنگلادیش کے ٹرینڈز میں بھی شامل ہے۔
فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ڈراما پاکستان اور بھارت میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، جبکہ ایک اور اسکرین شاٹ میں 11ویں قسط کو دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ڈرامے میں نہ صرف فہد مصطفیٰ کی اداکاری کو پسند کیا جا رہا ہے بلکہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی بے حد پسند کی جا رہی ہے۔ دونوں کی جوڑی نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں اور یہ ڈراما بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ بن چکا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…
کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد ویمنز نیشنل ون ڈے کرکٹ کپ ملتوی کر دیا گیا ہے۔…
کراچی: درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ…