کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کس مشہور پاکستانی ماڈل و اداکارہ کی تصویر ہے

کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کس مشہور پاکستانی ماڈل و اداکارہ کی تصویر ہے

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل حرا مانی نے حال ہی میں اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جسے دیکھ کر ان کے مداح بے حد خوش ہوئے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "یادیں ہمیشہ دل کو خوش کرتی ہیں”۔ اس تصویر میں حرا مانی کے ساتھ ایک اور بچی بھی موجود ہے، تاہم انہوں نے اس بچی کی تفصیل نہیں بتائی۔
اداکارہ کے مداحوں نے تصویر پر بھرپور ردعمل دیا۔ ایک مداح نے لکھا، "حرا مانی بچپن سے ہی بہت خوبصورت ہیں”۔ جبکہ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ "وہ اپنے بیٹے ابراہیم سے کافی مشابہت رکھتی ہیں”۔ اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوکر مداحوں کے دل جیت لیے۔
حرا مانی اپنی بہترین اداکاری اور منفرد کرداروں کی وجہ سے خواتین میں بے حد مقبول ہیں۔ 19 سال کی عمر میں شادی اور دو بچوں کے باوجود، انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں صفِ اول کی اداکاراؤں میں مقام حاصل کیا ہے۔
حرا مانی نے متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں "یقین کا سفر”، "پگلی”، "ٹھیس”، "دل موم کا دیا”، "آنگن”، "بندش”، "دو بول”، "میرے پاس تم ہو”، "غلطی” اور "کشف” شامل ہیں۔ ان کے ڈرامے ناظرین میں بے حد مقبول ہیں اور ان کی اداکاری کو بہت سراہا جاتا ہے۔
حرا مانی کی نجی زندگی بھی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر مانی کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ حرا مانی اپنی فیملی کو اپنی زندگی کا اہم حصہ سمجھتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتی ہیں۔

web

Recent Posts

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 منٹ ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

1 گھنٹہ ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

1 گھنٹہ ago

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار لاہور: حکومت ہزاروں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اور…

1 گھنٹہ ago

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

1 گھنٹہ ago

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟ عالمی شہرت یافتہ تقابلِ ادیان…

2 گھنٹے ago