طلاق کے بعد چار دن تک سڑک پر سوئی: اداکارہ رشمی دیسائی
ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمی دیسائی نے طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات اور ان سے نمٹنے کے تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ رشمی دیسائی، جو ڈرامہ سیریل ‘اُترن’ سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، نے اپنی زندگی کے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا اور ان پر قابو پانے کی کہانی بیان کی۔
رشمی دیسائی نے ڈرامہ سیریل ‘اُترن’ میں اداکار نندیش سندھو کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ ڈرامے کے سیٹ پر ان دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی اور انہوں نے شادی کر لی۔ تاہم، شادی کے تین سال بعد یہ جوڑی طلاق کے مرحلے سے گزری۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں رشمی دیسائی نے انکشاف کیا کہ نندیش سندھو سے طلاق کے بعد ان کی زندگی میں مشکلات کا آغاز ہوا۔ طلاق کے بعد وہ بےگھر ہوگئی تھیں اور چار دن تک سڑک پر اپنی گاڑی میں سونے پر مجبور ہوئیں۔ رشمی دیسائی نے بتایا کہ اس وقت ان کا اپنے اہلخانہ اور دوستوں سے رابطہ ختم ہوگیا تھا کیونکہ سب کو لگتا تھا کہ انہوں نے زندگی کے تمام فیصلے غلط کیے ہیں۔
رشمی دیسائی نے بتایا کہ انہوں نے ایک گھر خریدا تھا اور اس کے لیے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، جبکہ پہلے سے ہی ان پر ساڑھے تین کروڑ روپے کا قرض تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ سوچتی تھیں کہ سب ٹھیک ہوجائے گا اور وہ سارا قرضہ اُتار دیں گی، لیکن پھر ان کا شو اچانک بند ہوگیا جس سے حالات مزید خراب ہوگئے۔
رشمی دیسائی نے کہا کہ بےگھر ہونے کے بعد وہ چار دن تک اپنی چھوٹی سی گاڑی میں سوئیں۔ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اور انہوں نے 20 روپے والا کھانا کھا کر دن گزارا۔ اداکارہ نے بتایا کہ رکشے والوں کے لیے 20 روپے میں ایک پلاسٹک کے تھیلے میں کھانا آتا تھا جس میں دال، چاول اور دو روٹی ہوتی تھی۔
رشمی دیسائی نے دن رات محنت کی تاکہ اپنا قرضہ اتار سکیں۔ جب ان کے پاس قرض کی ادائیگی کے لیے 12 لاکھ روپے کم پڑ گئے تو انہوں نے اپنی وہی گاڑی فروخت کر دی جس میں وہ سڑک پر سوتی تھیں۔ ان کی گاڑی 15 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔
ان مشکلات کے باوجود، رشمی دیسائی نے ہمت نہیں ہاری اور دوبارہ اپنے کیریئر کو سنبھالا۔ آج وہ بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں اور ان کی کہانی بہت سے لوگوں کے لیے حوصلے اور امید کا ذریعہ ہے۔
رشمی دیسائی کی زندگی کی کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود، ہمت اور محنت سے انسان اپنی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔ ان کی کہانی بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہے کہ کسی بھی مشکل وقت میں ہار نہیں ماننی چاہیے اور آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…