Categories: انٹرٹینمنٹ

اننت امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کی دھوم

اننت امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کی دھوم

ممبئی: ایشیا کے معروف امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ سٹارز نے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کر کے دھوم مچا دی۔

گزشتہ 7 ماہ سے جاری اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی اختتام پذیر ہو چکی ہے، اس مہنگی شادی میں دنیا بھر سے بالی ووڈ سٹارز سمیت کھیلوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

بالی ووڈ ستارے نے میں ایک سے بڑھ کر ایک مہنگے اور دلکش ملبوسات زیب تن کررکھے تھے۔

عالمی میڈیا کی توجہ بننے والی اس عالیشان شادی میں جہاں معروف شخصیات نے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہن رکھے تھے وہیں اس شادی میں چند بھارتی اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر فراز منان، محسن نوید رانجھا اور اقبال حسین کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کئے۔

عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے شادی میں شرکت کیلئے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔

رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کے لہنگا زیب کا انتخاب کیا، اداکارہ کے لباس اور اسٹائل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔

سیف علی خان کی اکلوتی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے پہلے روز ‘شبھ ویواہ’ پر نامور پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ زیتونی رنگ والا انارکلی لباس پہنا۔

ہاردک پانڈیا نے امبانی کی شادی کے لئے پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔

کینیڈین پنجابی گلوکار اے پی ڈھلن نے بھی امبانی کی شادی کی تقریب کے لیے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ شاہکار کو ترجیح دی۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

10 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

13 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

14 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

14 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

15 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

17 گھنٹے ago