ایشوریا کی اپنے خاندان سے اختلافات کی افواہوں میں شدت
ممبئی: ایشا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں بچن خاندان اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا الگ الگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر بحث بن گیا۔
12 جولائی کو ممبئی میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ اسٹارز سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔
ان شخصیات میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا خاندان بھی شامل تھا لیکن اس شادی میں بچن فیملی توجہ کا مرکز اُس وقت بنی کہ جب ان کا فوٹو شوٹ ہوا کیونکہ اُس میں امیتابھ بچن کی اکلوتی بہو اور پوتی نہیں تھیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں امیتابھ بچن، جیا بچن، بیٹی شویتا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور اداکار (امیتابھ کے) کے نواسہ، نواسی تو ایک ساتھ ہی تصاویر بنواتے دکھائی دیے لیکن فوٹو شوٹ میں اُن کی بہو رانی کی غیرموجودگی نے کئی سوالات اُٹھا دیے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ایشوریا رائے کے اپنی نند شویتا بچن اور ساس جیا بچن کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں، یہی وجہ ہوسکتی ہے کہ اداکارہ اپنے سُسرال کے فیملی فوٹو شوٹ میں بیٹی کے ہمراہ موجود نہیں تھیں۔
دوسری جانب ایشوریا رائے نے امبانی کی شادی میں اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ ریٹ کارپٹ پر فوٹو شوٹ کروایا، اس موقع پر اُنہوں نے سینیئر اداکارہ ریکھا سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی بار میڈیا پر آئی ہیں، یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ایشوریا نے بچن ہاؤس کو چھوڑ دیا ہے جبکہ اس سے قبل امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…