پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی "کالکی 2898” نے 10 دنوں میں 800 کروڑ کا بزنس عبور کر لیا
سائنس فکشن فلم "کالکی 2898” نے دنیا بھر میں باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے، صرف 10 دنوں میں 800 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔
فلم کو سنگاپور میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا تھا، جبکہ آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر دکھایا گیا۔ خلیجی ممالک میں، فلم 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر ریلیز ہوئی، اور اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا۔
فلم کی کامیابی کی وجوہات
بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی کی کئی وجوہات ہیں۔ ہدایتکار ناگ ایشون نے ایک نئی اور دلچسپ دنیا تخلیق کی ہے، اور کہانی بھی بہت اچھی ہے۔ فلم میں پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی اداکاری بھی بہت سراہی جا رہی ہے