Categories: انٹرٹینمنٹ

مشہور شیف ناہید انصاری خالق حقیقی سے جا ملیں,مداح غم سے نڈھال

مشہور شیف ناہید انصاری خالق حقیقی سے جا ملیں,مداح غم سے نڈھال
پاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری خالق حقیقی سے جا ملیں۔انہوں نے مختلف کوکنگ شوز اور مارننگ شوز میں کھانوں کی مزیدار تراکیب اور ٹوٹکوں سے عوام سے دلوں میں گھر کیا۔

ان کی رحلت کی خبر نجی ٹی وی شو کی میزبان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

انتقال کی خبر سننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں گہرے صدمے اور غم سے نڈھال ہیں۔ان کی نرم مزاج شخصیت اور دھیمی آواز کے باعث ہر کوئی انہیں شوق سے سنتا تھا۔

ناہید انصاری کو گزشتہ روز 5 جولائی کی شب کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں سپردخاک کیا گیا۔

مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے انسٹاگرام پر ناہید انصاری کے انتقال کی خبر دی، ناہید انصاری کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں بہت افسوس سے اعلان کررہی ہوں کہ ناہید آپا اب ہم میں نہیں رہیں۔ ہم ان کی مغفرت اور بخشش کے لئے اللہ سے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ناہید انصاری کے اہل خانہ کو صبر اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرجائے۔

ناہید انصاری کوکنگ اور بیکنگ کے ساتھ ساتھ ہینڈی کرافٹ کی کلاسز بھی دیتی تھیں، ان کی موت کی اچانک خبر نے ان کے چاہنے والوں کو انتہائی غمزدہ کردیا ہے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago