: پاکستان کے پانچ امیر ترین اداکاروں اور اداکاراؤں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سب سے امیر ہیں، جن کی مجموعی دولت تقریباً 50 ملین ڈالرز (تقریباً 1380 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔
1. ہمایوں سعید
ہمایوں سعید پاکستان کے سب سے امیر اداکار ہیں۔ انہوں نے شوبز کی دنیا میں نہ صرف اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے، بلکہ پروڈکشن اور کاروباری شعبوں میں بھی کامیاب کاروبار کی بنیاد رکھی۔ ان کی مجموعی دولت 50 ملین ڈالرز ہے۔
2. شان شاہد
اداکار شان شاہد دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی مجموعی دولت 20 ملین ڈالرز ہے۔ انہوں نے پاکستانی سینما کو نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مختلف ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
3. مایا علی
اداکارہ مایا علی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، جن کی مجموعی دولت 15 ملین ڈالرز ہے۔ مایا علی نے ڈراموں اور فلموں میں کامیاب کردار ادا کیے ہیں، اور انہیں کئی برانڈز نے اپنے اشتہارات کے لیے چنا ہے۔
4. ماہرہ خان
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار چوتھے نمبر پر کیا گیا ہے، جن کی دولت 5 سے 8 ملین ڈالرز کے درمیان ہے۔ ماہرہ خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں۔
5. فواد خان
اداکار فواد خان کی دولت بھی 5 ملین ڈالرز ہے اور وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ فواد خان نے بھی پاکستانی شوبز اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، اور مختلف برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے۔