لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف فراڈ اور امانت میں خیانت کے الزامات پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے انہیں گرفتار کرکے 22 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے اداکار اسود ہارون کی درخواست پر یہ وارنٹ جاری کیے۔ درخواست میں اسود ہارون نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے نازش جہانگیر کو دو ماہ کے لیے 25 لاکھ روپے اور ایک کار دی تھی، جو ابھی تک واپس نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے رقم اور گاڑی واپس مانگی تو انہیں سکندر خان نامی شخص کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
عدالت نے نازش جہانگیر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک روز میں انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ یہ معاملہ گزشتہ سال ستمبر 2024 میں بھی سامنے آیا تھا جب لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ کی عدم حاضری پر ان کی ضمانت خارج کر دی تھی۔ اسود ہارون نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے نازش جہانگیر کو لاکھوں روپے نقد، 50 لاکھ مالیت کی گاڑی اور دیگر قیمتی تحائف دیے، جس کے بدلے اداکارہ نے انہیں شوبز میں بطور ہیرو متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا۔
اداکارہ نازش جہانگیر نے مارچ کے آغاز میں ایک انٹرویو میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بلیک میل کرکے رقم بٹورنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نیند انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، مگر آج کے دور میں بہت سے افراد…
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، دانشور، کالم نگار اور ممتاز ڈراما نگار تاج حیدر مختصر علالت کے بعد…
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تینوں بہنوں نے پولیس کی حراست میں دھرنا دے دیا۔ علیمہ خان،…
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس…
کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی ہے، ویزا سے…
بیجنگ: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر…