اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کو پارٹی کے اندرونی حلقوں میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قبل پی ٹی آئی کئی اہم پارلیمانی اجلاسوں کا بائیکاٹ کرتی رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت کئی سینئر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے۔ اس دوران پارٹی کے ایک اہم رہنما جنید اکبر نے تجویز دی کہ اجلاس میں شرکت کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی (عمران خان) سے مشاورت کے بعد کیا جائے۔
پارٹی کی مشاورت کے بعد پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اپنے 14 نامزد اراکین کی فہرست فراہم کر دی ہے، جو اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیرسٹر گوہر, اسد قیصر, زرتاج گل, صاحبزادہ حامد رضا, عامر ڈوگر, ثنا اللہ مستی خیل, علی محمد خان
, سینیٹر علی ظفر, سینیٹر ہمایوں محمد, سینیٹر عون عباس بپی کے نام دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ایک ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔ اس اجلاس میں عسکری قیادت موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر پارلیمانی رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ دے گی۔ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا، جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، کابینہ کے متعلقہ اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
لاہور: پنجاب زرعی آمدنی ٹیکس ایکٹ 1997 میں ترامیم کے بعد زرعی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ…
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس…
حویلی: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے سے کم…
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن کی جانب سے استعفے کے مطالبے…
ویرات کوہلی نے اپنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے ایک منفرد اور دلچسپ شرط رکھ دی ہے۔…