لاہور (14 مارچ): اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر بے بنیاد الزامات لگانے پر سائبر کرائم ونگ نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی، جس کے تحت ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا. ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی تین رکنی ٹیم نے نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مارا۔ ٹیم میں امیر کھوسو، ذیشان اعوان اور ارشد شامل تھے۔ اداکارہ نے ایک جعلی کال کو بغیر تصدیق کے ایف آئی اے ڈائریکٹر سے منسوب کرکے بلیک میلنگ کے الزامات لگائے۔ایف آئی اے کے مطابق، نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر ادارے پر بے بنیاد الزامات لگا کر پروپیگنڈا کیا۔
نجی بینک میں مبینہ خورد برد کیس میں ملزم عاطف محمد خان گرفتار ہے، جو نادیہ حسین کا شوہر بتایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، نادیہ حسین کو جعلساز نے واٹس ایپ پر رشوت کے لیے کال کی، جس میں ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی گئی۔ اداکارہ کو جعلی کال سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا اور شکایت درج کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد کو بغیر ثبوت کے ایف آئی اے پر بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان کے الزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، جو ملکی قوانین کے تحت ایک سنگین جرم ہے اور اداکارہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا امکان ہے۔
لاہور: سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف برکی روڈ کے قریب…
بنگلہ دیش کے شہر میگورا میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے نے پورے ملک…
اہور (14 مارچ): بیجنگ انڈر پاس فائرنگ واقعے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف اہم…
جیکب آباد (14 مارچ): تاجو دیرو تھانے کی حدود میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل اور بغیر غسل…
میرانشاہ (14 مارچ): جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار میں ایک مسجد کے اندر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے…
گوجرانوالہ (14 مارچ): انسداد دہشت گردی عدالت نے سب انسپکٹر محمد شفیق کے قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم…