بالی وڈ کی مشہور جوڑی تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کرلی، بھارتی میڈیا نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان رومانوی تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔ تاہم، دونوں نے ایک دوسرے کا احترام برقرار رکھتے ہوئے دوستانہ تعلق قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ چند ہفتے قبل لیا گیا اور دونوں نے کسی بھی قسم کی تلخی سے بچتے ہوئے علیحدگی اختیار کی۔ قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اب یہ جوڑی صرف اچھے دوستوں کی حیثیت سے ایک دوسرے کے ساتھ ہے۔ یاد رہے کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے 2022 میں اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔ یہ جوڑی پہلی بار بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں ایک ساتھ دیکھی گئی تھی، جس کے بعد دونوں کے تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں۔