بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے تین مشہور اداکاروں شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تینوں اداکاروں نے ایک معروف الائچی برانڈ کی توثیق کی تھی، جو درحقیقت پان مسالہ بنانے والی کمپنی کا حصہ ہے۔ اشتہار میں متنازعہ ٹیگ لائن ‘بولو زبان کیسری’ شامل تھی، جس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
موہن سنگھ ہانی نامی شخص نے شکایت درج کرائی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اشتہار نوجوانوں کو گمراہ کرتا ہے اور غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ برانڈ زعفران پر مشتمل ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف جیسے مشہور اداکار لاکھوں لوگوں کے رول ماڈل ہیں، اس لیے ان کی شرکت نوجوانوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔اشتہار پر فوری پابندی لگانے اور اداکاروں و کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کوٹا کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن نے تینوں اداکاروں اور ویمل پان مسالہ بنانے والی کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انہیں عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
لاہور: سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف برکی روڈ کے قریب…
بنگلہ دیش کے شہر میگورا میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے نے پورے ملک…
لاہور (14 مارچ): اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر بے بنیاد الزامات لگانے پر…
اہور (14 مارچ): بیجنگ انڈر پاس فائرنگ واقعے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف اہم…
جیکب آباد (14 مارچ): تاجو دیرو تھانے کی حدود میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل اور بغیر غسل…
میرانشاہ (14 مارچ): جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار میں ایک مسجد کے اندر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے…