Categories: انٹرٹینمنٹ

چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو: متھیرا کی جانب سے سخت ردعمل

چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو: متھیرا کی جانب سے سخت ردعمل

معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کو ان کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متھیرا نے کہا کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں پیش کرنا یا ان کی ذاتی حدود کو عبور کرنا کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وائرل ویڈیو ان کے شو کی ریکارڈنگ سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے کسی غیرمعمولی زاویے سے بنائی گئی تھی۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے مہمانوں کا احترام کرتی ہیں، لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

ان کا مزید کہنا تھا، "میری بولڈ شخصیت کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی میری حدود کو پار کرے، مجھے گلے لگائے یا پشت پر ہاتھ رکھے۔ یہ سب ناقابل قبول ہے، اور باشعور لوگوں کو ایسی حرکتوں سے گریز کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ چاہت فتح علی خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دیں گے، لیکن نہ تو ویڈیو ہٹائی گئی اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔

اپنے بیان میں متھیرا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ محض شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے کام کرتے ہیں، جو کہ بہت مایوس کن ہے۔

انہوں نے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا، "براہ کرم میری حدود کا خیال رکھیں، نہ مجھے گلے لگانے کی کوشش کریں اور نہ ہاتھ ملانے کی، کیونکہ میرے ذاتی اصول ہیں جن کا احترام سب پر لازم ہے۔”

News Tv

Recent Posts

صحافتی تنظیموں کے شدید تحفظات کے باوجود پیکا ترمیمی ایکٹ بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے بل کی منظوری دے دی۔ اجلاس…

2 گھنٹے ago

26 ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے…

2 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا، ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس توہین عدالت کیس سے بری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا…

2 گھنٹے ago

شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد:شبِ معراج، جو اسلامی تاریخ کی ایک مبارک اور بابرکت رات ہے، آج بروز سوموار ملک بھر میں مذہبی…

2 گھنٹے ago

اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں: بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر بیرون ملک…

2 گھنٹے ago

اچھی طرح جانتی ہوں شوبز میں بند دروازوں کے پیچھے کیا کچھ ہوتا ہے،نادیہ حسین کے اہم انکشافات

لاہور:مشہور ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن نادیہ حسین نے حالیہ دنوں شوبز انڈسٹری کے اندرونی اور تاریک پہلوؤں پر کھل…

3 گھنٹے ago