اجے دیوگن کی کامیڈی فلم ‘سن آف سردار 2’ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی
اجے دیوگن کی مشہور فلم "سن آف سردار” کا سیکوئل مداحوں کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا، اور اب اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
فلم میں اجے دیوگن ایک بار پھر جسی کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ ان کے ساتھ مرنال ٹھاکر بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔
فلم میں سنجے دت، مکول دیو، اور وندو دارا سنگھ اپنے پرانے کرداروں میں واپس آئیں گے۔ نئے کاسٹ میں کبرا سیٹ، نیرو باجوا، دیپک ڈوبریال، شرت سکسینا، روشنی والیہ، اور اشونی کالسیکر جیسے اداکار شامل ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری وجے کمار اروڑہ نے کی ہے، اور اس کی پروڈکشن جیو اسٹوڈیوز اور دیوگن فلمز کے بینر تلے اجے دیوگن اور ان کی ٹیم کر رہی ہے۔
"سن آف سردار 2” ایک ایکشن کامیڈی ہوگی، جو اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر کی نئی کیمسٹری کو پیش کرے گی۔
فلم کے شوٹنگ شیڈول کی تصویر مشہور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس نے مداحوں میں مزید جوش پیدا کر دیا ہے۔
یہ فلم اجے دیوگن کی "سنگھم اگین” کے برعکس دیوالی کے بجائے ایک نان-فیسٹیو ویک اینڈ پر ریلیز ہوگی، تاکہ ایک نیا تجربہ کیا جا سکے