اپنے بلاگ میں عاطف نے موسیقی سے جڑی اپنی یادوں اور بدلتے تعلقات کی داستان بیان کی
مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک حیران کن بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال سے موسیقی نہیں سن رہے ہیں۔
اپنے بلاگ ’’ویلکم تو مائے بارڈرلیس ورلڈ‘‘ میں، عاطف نے اپنی موسیقی کے ساتھ گزرتے وقت اور اس کے مقابلے میں اپنی بدلتی سوچ کی تفصیل پیش کی۔
اپنی داستان سناتے ہوئے عاطف نے کہا کہ انہوں نے گائیکی کا شوق بچپن میں ہی محسوس کیا تھا۔ ایک دن، جب وہ اپنے خالی گھر کی اوپر والی منزل میں گانا شروع کر رہے تھے، تو جب وہ پہلی بار ایک بلند سُر تک پہنچے تو وہ نہ صرف حیران بلکہ خوف زدہ بھی ہوگئے۔
انہوں نے کہا، "جب میں نے وہ سُر لگایا تو مجھے لگا کہ یہ کیا ہوگیا ہے؟ میں فوراً دروازے بند کرکے نیچے آ گیا۔” تاہم، یہ خوف انہیں اپنے جذبے سے روکنے میں ناکام رہا، اور انہوں نے خاموشی سے اپنی گائیکی کو بہتر بنانے کا سفر جاری رکھا۔
عاطف نے مزید وضاحت کی کہ موسیقی ان کی زندگی کا ایک لازمی حصہ رہی ہے اور وہ اس کے بغیر اپنی زندگی کو سوچ بھی نہیں سکتے۔ لیکن یہ دلچسپ ہے کہ انہوں نے کئی برسوں تک موسیقی نہیں سنی۔ اب وہ دوبارہ سے سننے کا عمل شروع کر چکے ہیں اور اس میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
عاطف کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام تعاون اور اتحاد پر مبنی ہوگا، نہ کہ صرف مقابلے پر۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں لوگ محبت کے ساتھ موسیقی کے لیے کام کریں گے۔”
لاہور میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شوبز کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں گلوکار ساحر علی بگا، بلال سعید، اداکار حمزہ علی عباسی، صبا قمر، ماڈل عماد عرفانی، اور میزبان انوشے اشرف شامل تھے۔
اس تقریب میں فلم ساز بلال لاشاری، عمیرہ حکمت، اور گلوکارہ شائے گل نے بھی پروگرام کی حمایت کی۔
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں…
'گوگل پے' پاکستان میں کب متعارف ہو رہا ہے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، ملک میں ادائیگی کا نظام…
آئی سی سی رینکنگ، کئی مہینوں کی غیر موجودگی کے باوجود فخر زمان کی قسمت مہربان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی…
اسلام آباد:حکومت نے شہریوں کو ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقل کرنے کے لیے اہم…
چین کی ایک 124 سالہ خاتون نے حال ہی میں اپنی طویل عمر کے رازوں کا انکشاف کیا ہے۔ چیو…
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو منافقت کی مثال…