Categories: انٹرٹینمنٹ

لاس اینجلس آتشزدگی، انجلینا جولی نے متاثرین کیلئے گھر کے دروازے کھول دئیے

کیلیفورنیا:ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپنی رہائش گاہ کے دروازے کھول دیے ہیں۔
کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھڑکتی آگ نے بڑی تباہی مچائی ہے، جس کی زد میں آکر لاس اینجلس میں ہزاروں گھر خاک کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
انجلینا جولی کا گھر بھی لاس اینجلس میں واقع ہے، لیکن خوش قسمتی سے یہ آگ سے محفوظ رہا۔ تاہم، اداکارہ نے متاثرہ بے گھر افراد کو اپنے گھر میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی چینل سی این این کے مطابق، انجلینا جولی اس سنگین صورتحال میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یہ جنگلاتی آگ لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے بڑی اور تباہ کن آگ قرار دی جا رہی ہے۔ یہ آگ اس علاقے میں بھڑکی ہے جہاں کئی مشہور ہالی ووڈ ستارے رہائش پذیر ہیں۔
لاس اینجلس کی اس ہولناک آگ کی وجہ سے اب تک 10 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر جل چکے ہیں۔ انجلینا جولی کی طرح دیگر مشہور شخصیات بھی آگ کے متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آئی ہیں۔
میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انجلینا جولی کی طرح اپنے گھر بے گھر افراد کے لیے کھول دیے ہیں، تاکہ آگ سے متاثرہ لوگوں کو رہائش فراہم کی جا سکے۔

 

News Tv

Recent Posts

جہیز لینے اور دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش، 5 سال قید کی سزا کا امکان

جہیز لینے اور دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش، 5 سال قید کی سزا کا امکان قومی اسمبلی…

9 گھنٹے ago

کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟، آرمی چیف

کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟، آرمی چیف اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف…

9 گھنٹے ago

جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟

جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟ بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ جوتے قدیم رومیوں یا…

10 گھنٹے ago

بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟

بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟ جو بچے بھاری بیگ…

10 گھنٹے ago

’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار

’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی…

11 گھنٹے ago

لاس اینجلس کی آگ کے باعث معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انتقال ہوگیا

لاس اینجلس کی آگ کے باعث معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انتقال ہوگیا ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈیلیس، جو…

11 گھنٹے ago