بھارتی فلم ستاروں نے کرتار پور گوردوارے میں حاضری دی، ماتھا ٹیکا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک محض سرحد کا فاصلہ ہے۔ سرحدوں کے باوجود دونوں ملکوں میں بسنے والے لوگوں کے دل ملتے ہیں۔ دونوں ممالک کے اکثر رسم ورواج بھی ایک جیسے ہیں اسکی بڑی وجہ 1947 کے بٹوارے سے قبل دونوں ملکوں کا ایک ساتھ رہنا ہے۔
کئی بھارتی ادکاروں نے پاکستان کرتاپور کا رخ کیا اور اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق کرتارپور آنے والوں میں بھارتی لیجنڈ فنکارہ ڈولی سنگھ، ونے جوشی، ارویندر بھٹی، اداکار سندھیا گپتا، شمی چوہدری، کمل جیت سنگھ اور تیجندر ادا بھی شامل ہیں۔
بھارتی فنکاروں نے کرتار پور حاضری دی اور اعلی انتظامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی شاعر ادیب گگندیپ کور، پنجابی فلمی اداکار ہپریتی جی اور منپریت کور بھی کرتار پہنچ گئیں ہیں، پنجابی گلوکارجسپریت شرما، بالی ووڈ گلوکار تیجوانی کٹو اور بلبیر کور نے بھی کرتار پور حاضری کو یقینی بنایا۔
سن 1947 میں علیحدگی کے باوجود دونوں ملکوں کے لوگ پڑوس ملک کا دورہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں سکھ قوم کی جزباتی و مذہبی وابستگی ہے۔ ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکسان کا رخ کرتے ہیں۔ اب تو پاکستان حکومت کی جانب سے کرتار پور راہداری کی صورت میں سکھ یاتریوں کے لیے اور بھی آسانی پیدا کر دی گئی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…
پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنما قافلوں کی صورت میں…
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…