پاکستانی ہر دل عزیز اداکارہ کہتی ہیں کہ انکی شخصیت ہی ایسی ہے کہ ہر کوئی ان سے پیار کرے۔ یمنی زیدی نے کہا کہ انکی ماں کے پاس بہت سارے لوگ انکا ہاتھ مانگنے آتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگ ان سے بہت محبت کرتے ہیں اسی لیے اکثر انکے لیے رشتہ بھی بھیج دیتے ہیں۔
انہوں نے تمام محبت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ابھی شادی کے سوال سے بہت دور بھاگتیں ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل یمنی زیدی کے ڈانس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شئیر کی تھی جو کے دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی اور مداحوں نے انہیں خوب سراہا تھا۔ یمنیٰ زیدی نے شادی کی تقریب میں اپنی آنے والی ڈیبیو فلم نایاب کے ایک گانے شیندی پر ڈانس کیا تھا جسے شادی میں موجود مہمانوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھاکہ یہ میری نئی آنے والی فلم نایاب کا میرا پسندیدہ دیسی ڈانس ہے۔