سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن، 5دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ شمالی وزیر ستان میں امن و مان کے قیام کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے سے پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد کمانڈر کو اسکے ساتھیوں سمیت سیکورٹی فورسز کی جانب سے جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا تھا، آپریشن کے نتیجے میں مارے گئے دہشت گرد کمانڈر کی شناخت راہ زیب عرف خارے کے نام سے ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، کہا جا رہا ہے کہ اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسزکے آپریشن کو سراہا گیا ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی جیسے سنگین جرائم کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

 

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago