ٹاؤن ہال ملازمین نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، لاہور پولیس نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق لاہور میں ٹاؤن ہال کے قریب ٹریفک وارڈن نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو بیرئیر ہٹانے سے منع کیا تھا، منع کرنے کہ بعد موٹر سائیکل سوار طیش میں آگیا اور اس نے بیرئیر کو ٹھڈے مارنا شروع کردیے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے فون کر کے اپنے 15 سے 20 ساتھیوں کو بلا لیا اور وہ سب مل کر وارڈن کو اغوا کر کے ٹاؤن ہال لے گئے۔ ٹاؤن ہال لے جانے کے بعد ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹریفک وارڈن سلیم کو حبس بےجا میں رکھا اور پھر نیم بہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سی ٹی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء، سرکاری معاملات میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…