یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک کا اعلان
کراچی:اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 کو ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اس دن تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، اور مائیکروفنانس بینک عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ اس دن تمام بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر آئیں گے، مگر عوامی لین دین نہیں ہوگا