نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں دہلی کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک مسلسل دو بار بھارت کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ وہ وزیر خزانہ کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
منموہن سنگھ نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی اور سیاست میں آنے سے پہلے بھارتی اسٹیٹ بینک کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ان کی خواہش تھی کہ دنیا سیاچن کو "امن کے پہاڑ” کے طور پر تسلیم کرے، اور اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انہوں نے کئی کوششیں کیں۔