ذراٰیع کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ دورہ نیوزیلینڈ میں پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سترہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ دوران کانفرنس وہاب ریاض اور عمر اکمل سے سوالات بھی کیے گۓ۔ قومی کرکٹرز احمد شہزاد ، شعیب ملک اور کامران اکمل کے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے۔
عمر اکمل نے اپنے بھائی کے حوالے سے کہا کے وہ اپنی پرفارمنس اور کام کی وجہ سے ٹیم کے اچھے کھلاڑیؤں کی لسٹ میں ہے نا کے میرا بھائی ہونے کی وجہ سے۔ اسی موقع پر وہاب ریاض سے پوچھا گیا کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے تو کیا سینئر کرکٹرز کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے؟ اس کے متعلق جواب میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ شعیب ملک، احمد شہزاد سمیت کسی کرکٹر کیلئے کبھی بھی ٹیم میں دروازے بند نہیں ہوئے، وہ پرفارم کریں سلیکشن کمیٹی ضرور پلئینگ الیون کا حصہ بنائے گی۔
خیال رہے اس سے وہاب ریاض نے ٹی20 فارمیٹ میں بلے باز بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ٹیم کو مختلف تجربات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ورلڈکپ سے قبل کمبی نیشن بناسکیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں صاحبزادہ فرحان بطور اوپنر کھیلتے رہے ہیں، اگر وہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ اوپن کرسکتے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…