جوہر ٹاؤن کے علاقے میں گرلز ہاسٹل میں بجلی کی چوری پکڑی گئی ہے، ہاسٹک کے مالک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، اس سلسلے میں ایس ڈی او ایئر لائن سب ڈویژن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران آر 2بلاک میں واقع ایک گرلز ہاسٹل کو بھی چیک کیا گیا، ہاسٹل میں نصب میٹر کا سیریل نمبر بل پر درج سیریل نمبر سے میچ نہیں ہوا۔
میٹر کو مشکوک جان کر مزید تحقیقات کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے اصل میٹر اتار کر اس کی جگہ بوگس میٹر لگا رکھا ہے، ملزم نے بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرکے لیسکو کو 4لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، لیسکو حکام نے بوگس میٹر قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…