سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کا معاملہ صرف کورٹ مارشل تک نہیں رہے گا بلکہ ان کو سزا بھی دی جائے گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ پہلے بھی یہ واضح کرچکے ہیں کہ 14 دسمبر کی سول نافرمانی کی کال کا تعلق فیض حمید کے ٹرائل سے ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ صرف فیض حمید پر مقدمہ چلے اور ان کے حامیوں کو چھوڑ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں ایسا نظام بن چکا ہے کہ یہاں طاقتور لوگ بھی قانون سے بچ نہیں سکتے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پانچ ماہ تک شواہد اکٹھا کرنے کے بعد ان کے بندے پر فرد جرم عائد کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لیا جائے تو یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہوگی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی پر بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔