Categories: کرائم

نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

گجرات کی ایک نجی یونیورسٹی کی پہلے سمیسٹر کی 21 سالہ نوجوان طالبہ  نے دریا میں چھلانگ لگا خودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والی طالبہ کا تعلق وزیرآباد سے تھا اور وہ نجی یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ تھی۔ طالبہ نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

دریا کے کنارے پر ماہی گیری کرنے والے مچھیروں نے لڑکی کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے اور لڑکی دریا میں ڈوب کر جانبحق ہوگئی۔ لڑکی کی شناخت علیزہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر موسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال لڑکی کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور خوکشی کرنے والی لڑکی کے قریبی ساتھیوں اور طلباء سے بھی تفتیش کی جائے گی جبکہ طالبہ کے لواحقین کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

19 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

21 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago