گجرات کی ایک نجی یونیورسٹی کی پہلے سمیسٹر کی 21 سالہ نوجوان طالبہ نے دریا میں چھلانگ لگا خودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والی طالبہ کا تعلق وزیرآباد سے تھا اور وہ نجی یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ تھی۔ طالبہ نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
دریا کے کنارے پر ماہی گیری کرنے والے مچھیروں نے لڑکی کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے اور لڑکی دریا میں ڈوب کر جانبحق ہوگئی۔ لڑکی کی شناخت علیزہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر موسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال لڑکی کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور خوکشی کرنے والی لڑکی کے قریبی ساتھیوں اور طلباء سے بھی تفتیش کی جائے گی جبکہ طالبہ کے لواحقین کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔