Categories: کرائم

پشاور میں خاتون پر مبینہ تشدد اور ہراساں کرنے کے الزام میں ایس ایس پی عارف خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پشاور  میں خاتون پر مبینہ طور پہ تشدد اور ہراساں کرنے کے الزام میں ایس ایس پی عارف خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق ایس ایس پی عارف خان کے خلاف مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں تھانہ چمکنی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن میں خاتون کا کہنا ہے کہ  ایس ایس ایس پی محمد عارف کے ساتھ 4 سال سے میرے شوہر کے خاندان کے تعلقات ہیں، پولیس افسر میرے گھر آکر مجھے اپنے شوہر سے طلاق لےکر خود سے شادی کرنے کا کہتا ہے، اس معاملے پر جب میں پولیس افسر کی بیوی سے شکایت کرنے گئی تو  مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ متاثرہ خاتون پر تشدد ہوا ہے۔ ایف آئی آر میں 3 دفعات شامل کی گئی ہیں، ترجمان خیبرپختونخوا پولیس نے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اعلیٰ پولیس افسر کو فوری طور پر فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ مبینہ الزامات کی چھان بین کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی مقرر کرکے اپنی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Recent Posts

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے کراچی: حضرت محمد…

4 منٹ ago

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

6 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

7 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

8 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

10 گھنٹے ago