جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھی آزادی رائے کا حق حاصل ہے
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بچوں کے حقوق کا پورا احساس ہے اور بچوں کو بھی اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔ اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بچہ عدالت میں آتا ہے تو ہم اس کی بات نہیں سنتے، حالانکہ جج کو بچے کی بات سننی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اکثر کیسز میں بچوں کے والدین کی بات سن لیتے ہیں، مگر بچوں کی آواز کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ بچے صرف ہمارے مستقبل نہیں بلکہ حال بھی ہیں، اور ہم سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ بچوں کے لیے انصاف کتنی اہمیت رکھتا ہے