Categories: کرائم

سیف سٹی نے کم عمر موٹر سائیکل چلاتے بچے کی حادثے کی ویڈیو جاری کر دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے کم عمر ڈرائیورز اور حادثات کی روک تھام کے ھوالے سے آگہی کیلئے ویڈیو جاری دی۔ سیف سٹی نے کم عمر موٹر سائیکل چلاتے بچے کی حادثے کی ویڈیو جاری کر دی  ہے۔ ویڈیو میں کم عمر بچہ موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھتے ہوئے آگے جاتی موٹر سائیکل سے جا ٹکراتا ہے۔ بچہ اپنے ساتھ آگے جاتی موٹر سائیکل کو بھی گرا دیتا ہے،

ترجمان سیف سٹی اٹھارٹیز کا کہنا ہے کہ بچہ حادثے میں خود بھی اور دوسروں کو بھی زخمی کر دیتا ہے۔ کم عمر میں ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ کم عمر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ کم عمر اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 07 ہزار مقدمات درج کیے جا چکے ہیں،  والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

دوسری جانب کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں۔ 23 روز میں 07 ہزار 509 مقدمات درج،گاڑیاں تھانوں میں بند بغیر لائسنس 17 روز میں 10 ہزار 760 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 02 ہزار 164 جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 08 ہزار 596 مقدمات درج  ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago