پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے کم عمر ڈرائیورز اور حادثات کی روک تھام کے ھوالے سے آگہی کیلئے ویڈیو جاری دی۔ سیف سٹی نے کم عمر موٹر سائیکل چلاتے بچے کی حادثے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ویڈیو میں کم عمر بچہ موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھتے ہوئے آگے جاتی موٹر سائیکل سے جا ٹکراتا ہے۔ بچہ اپنے ساتھ آگے جاتی موٹر سائیکل کو بھی گرا دیتا ہے،
ترجمان سیف سٹی اٹھارٹیز کا کہنا ہے کہ بچہ حادثے میں خود بھی اور دوسروں کو بھی زخمی کر دیتا ہے۔ کم عمر میں ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ کم عمر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ کم عمر اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 07 ہزار مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔
Safe City Authority Punjab shows how underaged drivers can harm themselves and others pic.twitter.com/eUjXvBpvAX
— Usman Khadim Kamboh (@usmankhadimk) December 7, 2023
دوسری جانب کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں۔ 23 روز میں 07 ہزار 509 مقدمات درج،گاڑیاں تھانوں میں بند بغیر لائسنس 17 روز میں 10 ہزار 760 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 02 ہزار 164 جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 08 ہزار 596 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے۔