پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسلام آباد میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں ن لیگ کے سابق یو سی چئیرمین ابرار شاہ کی گاڑی پر حملہ ہوا۔ حملہ آوروں نے ابرار شاہ کی گاڑی بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ن لیگی رہنما اپنے 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں ن لیگ کے رہنما بیٹے سمیت قتل کر دیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق یو سی چئیرمین ابرار شاہ کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران ابرار شاہ کی گاڑی پر گولیاں چلا دی گئیں۔ نامعلوم حملہ آوروں کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ن لیگ کے سابق چئیرمین یو سی جھنگی سیداں ابرار شاہ اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں مجموعی طور پر 4 افراد جان سے گئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو رہی ہے البتہ مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئی گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…