نیوایئر پارٹی کے لیے امریکا سے پاکستان لائی گئی منشیات پکڑی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کسٹم جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے انٹرنیشنل میل آفس میں ایک کارروائی کے دوران امریکا سے پارسل کے ذریعے 750 گرام میوجوانہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔میرجوانہ کی مالیت 30 لاکھ روپے سے زائد ہے، منشیات کو پارسل میں موجود وائرلیس اسپیکر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔حکام نے مقدمہ درج کرکے پارسل ضبط کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ کلکٹریٹ نے مہنگی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بیرون ملک سے آنے والے مشکوک پارسلز کی نگرانی سخت کی ہوئی ہے۔