شیخوپورہ میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے لوگوں کے دل دہلا دئیے۔شیخوپورہ میں تھانہ ہاؤسنگ کالونی کی حدود میں کزن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یاسین نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔قتل کے بعد ملزمان نے مقتول کا انگوٹھا استعمال کرکے اے ٹی ایم سے دس لاکھ روپے کی رقم نکلوائی۔ملزمان نے اے ٹی ایم سے مزید پیسے نکلوانے کے لیے انگوٹھا اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔پولیس نے سفاک ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے چند ہی گھنٹوں میں کامیاب کارروائی کی گئی اور سفاک ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق ملزمان نے پہلے گولی مار کر نوجوان کو قتل کیا،بعدازاں انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم کا استعمال کیا۔نوجوان کی بوری بند لاش نہر میں کار سے ملی تھی۔یاسین اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔