کراچی میں نوجوان لڑکی کا سر برآمد ہوا ہے جس نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں ایک نوجوان لڑکی کا سر ملا۔لڑکی کا سر نالے میں سے کٹا ہوا ملا تھا۔پولیس مقتولہ کے دھڑ کی تلاشی لے رہی ہے۔لڑکی کے شوہر نے بیوی کے لاپتہ ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ کا موبائل بھی بند تھا۔پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ہم دونوں نے ڈیڑھ سال قبل کورٹ میرج کی تھی۔اہلیہ جمعہ کے دن کزن کے گھر جانے کا نکلی تھی اور پھر واپس نہیں آئی۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس مختلف پہلووں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔