Categories: کرائم

بیرسٹر گوہر نےپی ٹی آئی کے بڑے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامور وکیل بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ بیرسٹر  گوہر پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشنز کیلئے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز تھے البتہ چئیرمین پاکستان تھریک انصاف عمران خان کی جانب سے نیاز اللہ نیازی کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کیے جانے کے بعد بیرسٹر گوہر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور کیونکہ انہیں عمران خان نے پی ٹی آئی کے چئیرمین کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے نئے فیڈرل چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی اس سے قبل 2 انٹرا پارٹی الیکشنز کروا چکے ہیں۔ نیاز اللہ نیازی نے 2009 اور 2012 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے، اس کے علاوہ نیاز اللہ نیازی  نے اسلام آباد ریجن میں 2012 انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور ریجنز ہیڈ بھی ذمہ داریاں سر انجام دیں تھیں اور اب نیاز اللہ نیازی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں ٹیم  کی سربراہی کریں گے۔

دوسری جانب عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر کو پارٹی کی چیئرمین شپ دینے کے فیصلہ کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جب انٹراپارٹی الیکشنز کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا تو چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا میں الیکشن کمیشن کو کوئی بہانہ نہیں دینا چاہتا کہ وہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس  لے یا پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ نہ لینے دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس لیے پاکستان تحریک انصاف کو بند گلی سے نکالنے اور اسٹیبلشمنٹ سے بہتر رابطہ کاری کیلئے راستہ بنانے کے مقصد کے تحت بیرسٹر گوہر کو آگے لایا گیا ہے، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی تعیناتی کے فیصلے سے پی ٹی آئی کے اندر عمران خان مخالف حلقے کو مایوسی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان جیل میں اپنا بیشتر وقت قانونی تنازعات سے خوش اسلوبی سے نمٹنے کی سوچ میں گزارتے ہیں اور سخت گیر موقف کے منفی اثرات کو زائل کرنے کیلئے پارٹی کے اندر یہ ایک تبدیلی لائی گئی ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago